کے سی سی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں 3میچوں کے فیصلے ہوگئے

منگل 11 اپریل 2017 23:08

کے سی سی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں 3میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) کے سی سی اے انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ آئی ایم آئی عمر ایسوسی ایٹس نے فارم ڈسٹری بیوٹر کو 7وکٹوں سے شکست دے کر گروپ ’جی‘ کی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ انیس اینڈ کمپنی کی دوسری پوزیشن رہی جس نے پریکٹیکل اسکولنگ سسٹم کو 3رنز سے شکست دی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر فارم ڈسٹری بیوٹر نے پہلے بیٹنگ کی اور 38.4اوورز میں 157رنز بنا کرپویلین لوٹی۔ حیات ا لله نے 5چوکے اور شاہ زیب خان نے 2چوکے لگا کر 30،30رنز بنائے۔عقیل خان نے 21رنز اسکور کئے۔دانش عزیز کو 34رنمز پر 4، محمود علی کو 20رنز اور یاسر خان کو 20اور21رنز کے عوض 2,2وکٹ ملے۔آئی ایم آئی عمر ایسوسی ایٹ نے باآسانی مطلوبہ ہدف 20.4اوورز میں 3وکٹوں پر161رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

لوائی اسٹیڈیم نیا ناظم آباد پر انیس اینڈ کمپنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پریکٹیکل اسکولنگ سسٹم کو 3رتنز سے قابو کیا۔انیس اینڈ کمپنی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 49.5اوورز میں 271رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پریکٹیکل اسکولنگ سسٹم مقررہ 50رنز پر 268رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ابیر عقیل نے 59رنز میں 7چوکے لگائے۔ شہزر خان 42رنز میں 4چوکے، محمد خان نے 35، منیر رحمن نے 32،غازی ناصر نے 22رنز اسکورکئے۔

عبید عامر ، آصف اظہار اور دیدار عظیم نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر اے جے ورلڈ وائیڈ نے بنکاک جنرل ٹریڈنگ کو 5وکٹوں سے زیر کیا۔ بینکاک جنرل ٹریڈنگ نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 278رنز بنا کر پویلین کا رخ کیا۔عقیل ڈوگر 93رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ۔ جو 12چوکوں اورایک چھکے پر مشتمل تھی ۔

وسیم الدین نے 79رنز میں 6چوکے لگائے، عبدالودود نے 27، حیدر علی اور حاشر انصاری نے 23،23رنز اسکور کئے۔بلال طاہر نے 36رنز پر 4بمع ہیٹ ٹرک جبکہ سعد بن یوسف کو 47رنز کے عوض 3وکٹ ملی۔اے جے ورلڈ نے وائیڈ نے 38.5اوورز میں 5وکٹوں پر 279رنز بنا فتح کو یقینی بنالیا۔محمد زبیر نے 168رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو 23چوکوں پر مشتمل تھی۔جمال خان نے 26رنز میں 4چوکے رسید کئے۔

عظیم مصطفی کو 37رنز پر 2وکٹ ملے۔انو بھائی پارک پر کھیلے گئے مقابلے میں جیسکن لبریکنٹ نے آئی ڈی ٹیکنیکل پاکستان کو 6وکٹوں سے مات دی۔ آئی ڈی ٹیک پاکستان نے 39.2اوورز میں تمام وکٹوں پر 213رنز جوڑے۔ ۔ محمد ناصر نے 78رنز میں 11چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ارتضی امجد 33رنز میں 7چوکے لگا نے میں کامیاب رہے۔جنید خان نے 29 بنائے۔ ظفر علی نے 59رنز پر 4، اعجاز احمد اور بلال شاہ کو 2,2وکٹ ملے۔ جیسکن لبریکنٹ نے 30.3اوورز میں 4وکٹوں پر 216رنز بنا کربحیثیت فاتح گراؤنڈ سے باہر آئی۔ ایس ایم ظفر نے 68رنز 12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔ عبدالله خان نے 5چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناقابل شکست 53رنز اسکور کئے۔ بہادر علیکے 42رنز 5چوکوں کی مدد سے بنے۔

متعلقہ عنوان :