ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

بدھ 12 اپریل 2017 11:58

ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے‘ ملکی بحری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد مزید بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء الله نے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے‘ ملکی بحری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد مزید بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :