سندھ میں پیپلز پارٹی کا بوری بستر گول کرنے کے لئے آگئے ہیں ‘2018کے الیکشن میں سائیں ‘وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاست کو دفن کر کے عام آدمی کی سیاست کا آغاز کرائیں گے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں سندھ میں بھی خوشحالی آئے گی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا جلسہ عام سے خطاب
جمعہ 14 اپریل 2017 18:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے امن کا تحفہ ‘سیلاب آیا تو سب سے پہلے مدد کے لئے پہنچنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پر بھٹو کے نام پر حکومت کرنے والے سیلاب آتے ہیں تو کہاں ہوتے ہیں ‘سندھ کے عوام ان سے یہ سوال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلی کی بہت عزت کرتے ہیں ‘وہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کرتے ہوئے وفاق کو للکار رہے ہیں ‘اصل معاملہ یہ ہے کہ سندھ کی اسکی کمپنی میں سندھ حکومت کا حصہ 49فیصد اور 51فیصد حصہ پرائیویٹ مالک کے پاس ہے ‘وہ پرائیویٹ مالک کون ہے اور اسکے پیچھے کون شخص ہے ‘ایک ارب روپے کی گارنٹی معاہدے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو دو ‘گیس لے لو یہ سندھ کا نہیں بلکہ ایک شخص کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک پائپ لائن وفاق بچھا رہا ہے ‘400میٹر کا ٹکرے کو زمین سے گزرنے نہیں دیا جارہا اور بلیک میل کیا جارہا ہے کہ اس کمپنی کو گیس دیں اور یہ رکاوٹ ختم ہوجائے گی ‘یہ لوگ اپنی ترقی چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول کرنے کے لئے سندھ میں آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے اور وہاں پر ٹرانسپورٹ وزیراعظم دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جاگیردارنہ سیاست کو ختم کرے گی ‘سائیں ‘وڈیرے کی سیاست کو روک کر عام آدمی کی سیاست کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی یا بھول میں نہ رہے ‘مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا راستہ بنا لے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.