میٹرک آرٹس کے پرامن امتحان لائق تحسین ہیں،سیدشہزاداختر

جمعہ 14 اپریل 2017 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء)پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے کہا ہے کہ میٹرک آرٹس کے پرامن امتحان کرانے پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسعید مبارک باد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میںہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں میٹرک آرٹس امتحان اورہیٹ اسٹروک سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ میں مستقل سیکریٹری اورکنٹرولر کی عدم موجودگی کے باوجود میٹرک آرٹس امتحان میں بہترین اقدامات کر کے ڈاکٹرسعید نے اچھی مثال قائم کی ہے،بورڈ کے اس طرح کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سید شہزاداختر نے مزید کہاکہ کراچی میں شدیدگرمی سے ہیٹ اسٹروک کے امکانات کورد نہیں کیاجاسکتالہذا ہم وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسکولز کے اوقات کار تبدیل کریں اور طلبا کو صبح 8کے بجائی7بجے اسکولز بلانے کے احکامات صادر فرمائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے آرٹس کے بہترین اقدامات کرانے پر ڈاکٹرسعید کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین میٹرک بورڈ سائنس کے امتحان میں بھی اسی طرح بہترین انتظامات کرینگے۔اجلاس میں پیک کے عہدیداران جواد حیدر نقوی،غلام محی الدین، شاہ جہاں، نصیر الدین، ملک سجاد، ظفر، رفیق، احمد خان، امتیاز، وقاص، اعجاز، مزمل شاہ، وارث شاہ، شکیل، طاہر، خلیق، رشید، اسلم، یونس بلوچ،رضا آفریدی، فرحان، ہدایت اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔