چین اور امریکہ کو ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سی پیک میں تعاون کرنا چاہیے
ْچین پاکستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار کے طور پر امریکی بالادستی کو ختم کر رہا ہے پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری کے وقت امریکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے غلبہ کو کھو رہا ہے،چینی میڈیا
پیر 17 اپریل 2017 20:34
(جاری ہے)
پاکستان اس وقت سیمنٹ ، سٹیل ، آٹو موبائلز اور الیکٹرونکس کی طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی سیڑھیاں طے کررہا ہے۔ پاکستان میں سٹیل کی سالانہ پیداوار 5,6ٹن کی رینج میں ہے جبکہ سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچوں کے منصوبہ جات سے سالانہ سٹیل کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
عالمی طور پر بعض دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔ بہت سے ممالک نے سی پیک اور اس کے تحت چلنے والے منصوبوں میں شراکت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پر شبہات کی وجہ سے امریکہ کی بڑی کمپنیاں جنوبی ایشیا میں طلوع ہوتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔ چین سی پیک کے تحت پاکستان میں امریکی کمپنیوں کو بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں حصہ لینے کیلئے تعاون پر تیار ہے۔ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان واشنگٹن اور دیگر بڑی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،اگر امریکہ اس خطہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کی حمایت کرتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.