سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ملازمین کے احتجاج پر پابندی عائد

پیر 17 اپریل 2017 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ملازمین کے احتجاج پر پابندی عائد کی ہے ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین سمیت ائیر پورٹ پر تمام اداروں کے ملازمین کو اس حوالے سے آگاہ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹس کی نجکاری کے باعث سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے احتجاج کیا تھا جس پر تین ملازمین کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے تبادلے بھی کردیئے گئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تمام اداروں کے ملازمین پر احتجاج کی پابندی عائد کی ہے ۔

اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تمام ائیر پورٹس پر ملازمین کے احتجاجوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔