نوڈیروکے 5سالہ بچہ ساحل کی اغوا کو18ماہ گذرنے گئے ، بازیاب نہ ہوسکا

والد انصاف کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ، بیٹے کو بازیاب کرایا جائے،حکومت سندھ، وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ

پیر 17 اپریل 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے حلقہ اور شہر نوڈیروکے 5سالہ بچہ ساحل کی اغوا کو18ماہ گذرنے کے باوجود بازیاب نہ ہونے کے باعث ان کے والد ظہور احمد کوریجو انصاف کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے اور انہوں حکومت سندھ، وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے، اغوا ہونے والی5سالہ بچہ ساحل کے والد نے آن لائن کو بتایا کہ ان کے بیٹے کے اغوا پر سندھ ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور کیس بھی داخل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بچے کے اغوا کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات میں ان کی بازیابی کی درخواست کی گئی لیکن ابھی تک ان کا بیٹا آزاد نہ ہو سکا، انہوں نے صوبہ سندھ، وفاقی حکومت کو درخواست کی کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کارایا جائے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :