کوئٹہ، آل پاکستان ڈائس ٹیکسٹائل انوویٹیو ، بیوٹمز کے طلبہ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

پیر 17 اپریل 2017 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) 28تا29مارچ 2017جاری رہنے والی آل پاکستان ڈائس ٹیکسٹائل انوویٹیو ایونٹ 2017 میں شریک بیوٹمز کے طلبہ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ،بیوٹمز کی ٹیم جنید سلطان،سرجیت کمار اور ذولقفال عباس پر مشتمل تھی جنہوں نے سماٹ ٹیکسٹائل فیبریکس اور اس کی اپیلیکیشنزپر مبنی جدید تحقیقی پراجیکٹ پیش کیا جبکہ ایونٹ میں پورے پاکستان سے 100سے زائدجامعات اور صنعتی اداروںنے اپنے تحقیقی پراجیکٹس پیش کیے ۔

واضع رہے کہ ڈائس ٹیکسٹائل 2017،ڈائس فائو نڈیشن یو ایس اے کا منصوبہ ہے جو کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے تحت چل رہا ہے جس میں ملک بھر سے جامعات ،ٹیکسٹائل انڈسٹری اور حکومت مل کرکام کر رہے ہیں ڈائس ٹیکسٹائل پلیٹ فارم کا مقصد،ٹیکسٹائل کی صنعت میں بہتری ،پیداواری اضافہ ،ٹیکسٹائل انڈسٹری اور جامعات کے درمیان باہمی روابط ،تحقیقی جدت اور پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی شامل ہے جبکہ حکومت کو ٹیکسٹائل پالیسی مرتب کرنے میں مدد فراہم کرنا بھی ڈائس ٹیکسٹائل پلیٹ فارم کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے آل پاکستان ڈائس ٹیکسٹائل انوویٹیو ایونٹ 2017میں دوسری پوزیشن حاصل کر نے پر ٹیم بیوٹمز کو مبارک باد پیش کی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کی فراہمی اور پُر خلوص محنت سے ہی ان کے ذرخیز ذہنوں سے جدید تقاضوں سے ہم آنگ خیالات اور منصوبے ابھارے جا سکتے ہیں بیوٹمز کے طلبہ عالمی مقابلو ں میں تواتر سے اپنی قابلیت اور ہنر کا لوہا منوا کر بیوٹمز اور اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بیوٹمز میں سمارٹ ٹیکسٹا ئل پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرونکس اور ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے تحت کامیابی سے چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :