بینظیر بھٹو لٹریری فیسٹول آرٹ ،کلچر اوربردباری کے فروغ کا باعث بنے گا،لٹریچر اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘ بلاول بھٹو
سیاست دان ایک آرٹسٹ بھی ہوتا ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے،اسلام سے بڑا مذہب کوئی نہیں جو لٹریچر کی تعلیم دیتا ہے
پیر 17 اپریل 2017 23:51
(جاری ہے)
لٹریچر اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سیاست دان ایک آرٹسٹ بھی ہوتا ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ قرآن کا پہلا لفظ بھی اقرا ہ ہے، اسلام سے بڑا مذہب کوئی نہیں جو لٹریچر کی تعلیم دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قران کا پہلا لفظ اقرا ء ہے اور نبی پاک ﷺکا آخری پیغام بھی تعلیم دینا ہے۔انہوںنے کہا کہ انسانیت کا تحفظ ہماری ترجیح ہے اور اس طرح کے فیسٹول سے برداشت کا پیغام جاتا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور ایک تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے کیونکہ اسی شہر سے 1940ء میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی جس کی روشنی میں ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جبکہ وطن عزیز کا استحکام جمہوریت سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی،تین روزہ ادبی میلے کا آغاز آزادی جمہوریت کے حوالے سے ڈاکومینٹری سے کیا گیا‘ بینظیر ادبی میلے کے پہلے روز دو سیشن منعقد ہوئے جن میں پی پی پی کے رہنمائوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مشعال خان کے قتل کے واقعہ پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.