ٹوائلٹ ٹھیک کرنا عورت کو مہنگا پڑ گیا۔بازو پھنسنے پر فائر فائٹرز کو بلانا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اپریل 2017 23:47

ٹوائلٹ ٹھیک کرنا عورت کو مہنگا پڑ گیا۔بازو پھنسنے پر  فائر فائٹرز کو ..

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو خود ہی اپنا ٹوائلٹ ٹھیک کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ٹوائلٹ میں سے رکاؤٹ ہٹاتے ہوئے اس کا ہاتھ پھنس گیا، جسے  نکالنے کے لیے فائر فائٹرز کو بلانا پڑا۔
گریسی ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ  جب سے وہ اپنے نئے گھر میں آئی ہے، اسے طرح طرح کی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ  گھر میں آنے کے بعد دیوار میں لگا پائپ پھٹ گیا، اس کی گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی۔

اس کا نیا لان موور بھی خراب ہوگیا۔ 12 اپریل کو جب اس کا ٹوائلٹ بند ہوگیا تو اس نے خود ہی اسے ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا ہاتھ ٹوائلٹ میں پھنس گیا۔جب اس کا ہاتھ باہر نہیں نکلا تو اس نے فائرفائٹر کو بلا لیاا۔ فائر فائٹر ٹوائلٹ کو اکھاڑ کر باہر لے آئیں ، جہاں اسے توڑ کر اس کا ہاتھ آزاد کرایا گیا۔