Live Updates

عمران خان کی کارکنان کو نماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت

جمعرات 20 اپریل 2017 23:13

عمران خان کی کارکنان کو  نماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کونماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کارکنان کرپٹ وزیر اعظم اور ظالم نظام سے نجات کے آغاز پر رب العالمین کے حضور سجدہ ریز ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کیلئے صدقہ و خیرات کی جائے گی اور غربائ میں کھانہ تقسیم کیا جائے گا۔"یوم تشکر" اور "یوم نجات" کے موقع پر پاکستان کے مستقبل کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ نعیم الحق نے کہا کہ پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ ملکر ارض پاک کیلئے دعا کے ہاتھ بلند کرے۔ آ ج جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے بنچ کے اراکین کی صحت اور درازء حیات کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :