ورچوئل یونیورسٹی میںبائیو سیکیورٹی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 21 اپریل 2017 21:04

ورچوئل یونیورسٹی میںبائیو سیکیورٹی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میںبائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کے اصول اور اقدامات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ ایم اے جناح کیمپس رائے ونڈ روڈ میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ورچوئل یونیورسٹی کے مالیکیولربائیالوجی ڈیپارٹمنٹ اورپاکستان بائیولوجیکل سیفٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی اس کانفرنس میںجراثیمی اور کیمیائی مادوں کی ترسیل کے حفاظتی اقدامات اور لیبارٹریوں میں کام کے دوران حفاظتی تدابیر کی نئی تکنیک، عملی استعمال، ہنگامی حالت سے نپٹنا، حفاظتی لباس اور فاسد مادوں کو بحفاظت ٹھکانے لگانے کے تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرڈاکٹر عدنان ظفر خان ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ ہیڈ آف پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام مہمان خصوصی تھے۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ورکشاپ میں ڈاکٹر علی احمد، فرقان احمد، عنبرجاوید اور ثمرین سرور سمیت دیگر ماہرین نے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرمختلف جامعات کے نمائندگان، ماہرین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔