لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

پیر 13 مئی 2024 11:53

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے ا قدام کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی وکیل رانا سکندر ایڈووکیٹ کی دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ عوامی نوعیت اور چھوٹی بچیوں کا معاملہ ہے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔عدالت کے روبرو درخواست گزار رانا سکندر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تعلیمی بورڈز طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بناتے ہیں جس سے طالبات اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔استدعا ہے کہ عدالت طالبات کے امتحانی مراکز گھروں کے قریب بنانے کا حکم دے ۔