سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

پیر 13 مئی 2024 18:58

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دس لاکھ نئے بچوں کے داخلوں کا ہدف دے دیا،بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کا ڈیٹا نکالنے کے بعد بچوں کی تعداد 98 لاکھ باقی رہ گئی ہے،سکولوں کو انرولمنٹ پوری کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیاگیا ہے، نئے داخلوں کا ہدف 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں، داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔