ڈان لیکس کی غیر سرکاری سطح پر رپورٹ مل گئی ،سرکاری آئندہ 3 روز میں موصول ہو گی،فوری وزیراعظم کو پیش کردوں گا،پانامہ کیس کا فیصلہ تاخیرکاسبب بنا، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 21:10

ڈان لیکس کی غیر سرکاری سطح پر رپورٹ مل گئی ،سرکاری آئندہ 3 روز میں موصول ..
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ غیرسرکاری طور پر مجھے ٹائم فریم سے پہلے مل گئی تھی،سرکاری طور پررپورٹ آئندہ پیر یا منگل کو مجھے سرکاری طور پر موصول ہوجائے گی، جو اسی روز وزیراعظم کو پیش کردوں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوواہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سرکاری طور پر یہ رپورٹ گذشتہ پیر کو موصول ہونا تھی تاہم پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی،یہ رپورٹ آئندہ پیر یا منگل کو مجھے سرکاری طور پر موصول ہوجائے گی، جو اسی روز وزیراعظم کو پیش کردوں گا۔…(خ م+آچ)