وزیراعلیٰ کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس، امن عامہ کی مجموعی صورتحال ، سیف سٹی پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائز ہ لیا گیا
جمعہ 21 اپریل 2017 22:34
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے شہروں کو محفوظ بنانے کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اس منصوبے کا براہ راست تعلق امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے سے ہے لہٰذا لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور یہ منصوبہ مقرر کردہ مدت میں مکمل ہونا چاہیئے جبکہ دیگر 6 شہروں میں بھی منصوبوں پر کام کے امور جلد طے کئے جائیں اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اس ضمن میں از خود فیصلے کرکے اقدامات کرے۔
وزیراعلیٰ نے 6 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے امور کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہو ںنے کہا کہ جرائم اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹس کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان منصوبوں پر انفرادیت اور جدت کو مدنظر رکھ کر پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا مقبول احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.