وزیراعظم محمدنوازشریف اعلیٰ عدالتوں سے سروخرو ہوئے ہیں،محمد ابراھیم ثنائی

ہفتہ 22 اپریل 2017 14:41

وزیراعظم محمدنوازشریف اعلیٰ عدالتوں سے سروخرو ہوئے ہیں،محمد ابراھیم ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اعلیٰ عدالتوں سے سروخرو ہوئے ہیں ‘مخالفین کو اب خاموش ہوکرتنقید نہیں کرنی چاہیے‘ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام سکولوں نے اپنے طلبہ و طالبات کی تعداد متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو فراہم کی تھی جس کے مطابق کتابیں فراہم کی گئی ہے‘تاہم اضافی کتابیں بھی چھپوائی تھیں جوکہ ڈی ڈی ایز کے حوالے کی گئی ہیں‘متعلقہ ڈی ڈی اوز متعلقہ سکولوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ رابطہ کریں‘ وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے کہا کہ بہتر نتائج حاسل کرنے کے لیے اساتذہ کی تعیناتی اور سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :