میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں، مستعفی ہوجائیں،مولابخش چانڈیو
وزیراعظم آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ،عابدشیرعلی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،جھوٹا معتصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،خان صاحب!آنکھ انگلی سے ہٹائو عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کاحیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے دھرنے سے خطاب
اتوار 23 اپریل 2017 15:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کچھ وزیرآپ نے چھوڑے ہوئے ہیں،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،نوازشریف عہدہ چھوڑ دیں،آپ کے بہت سے رشتے دار وزیر ہیں۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جھوٹا متعصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،شرم کی بات ہے آپ نے کہا حکومت بچ گئی،سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی ہے،وزیراعظم صاحب آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا،یہ آمر کا ہتھیار مسلم لیگ ہے سب نے مسلم لیگ کو استعمال کیا،میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں،عزت کرتا ہوں مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے وزراء جہالت کی باتیں کر رہے ہیں،عابد شیر علی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،دوسروں کو چور کہنے والے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب بے گناہ ہیں ،وزیراعظم کو ملک چلانا ہے تو پہلے اداروں کا احترام کریں،وزیراعظم رضاکارانہ طور پر استعفی دے دیں،وزیراعظم کے پاس کرسی پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا،سپریم کورٹ میں قطر والوں کی بھی رسوائی ہوئی،عابد شیر کو اندازہ نہیں ان کے بیانات سے کیا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب،آنکھ انگلی سے ہٹائو عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،خان صاحب کن کے اشارے پر سب کررہے ہیں ہم جانتے ہیں،خان صاحب پنجاب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں،خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.