دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے اسلام آباد ٹیم کے تین روز ٹرائلز(آج) سے شروع ہونگے

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے لئے اسلام آباد ٹیم کے تین روز ٹرائلز(آج) پیر کو شام چاربجے سے کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہونگے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز میں یکم جولائی 1992 ء کے بعد کے پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی،دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک جناح سٹیڈیم، اسلام آبادمیں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :