ڈزنی لینڈ پارک کی ازسرنو تعمیر کے اخراجات کی درخواست موصول

درخواست قانون سازوں نے منظور نہ کی تو ہانگ کو بڑے مالی نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے ،وزیرکامرس

اتوار 23 اپریل 2017 18:40

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) حکومت نے ہانگ کانگ کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات پر تنبیہ کی ہے کہ اگر ڈزنی لینڈ پارک کی ازسرنو تعمیر کی 5.45بلین ہانگ کانگ ڈالر کی درخواست قانون سازوں نے منظور نہ کی تو ہانگ کو بڑے مالی نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کامرس وزیر گریگ سو کام لیونگ نے ہفتہ کے روز فنانس کمیٹی کو بتایا کہ اگر قانون سازوں نے ڈزلی لینڈ کیلئے یہ قرض منظور نہ کیا تو ہانگ کانگ کو 36بلین ہانگ کانگ ڈالر سالانہ کا بڑا خسارہ اٹھانا پڑے گا جو گزشتہ 40برسوں سے سب سے بڑا خسارہ ہوگا ۔

اگر ڈزنی لینڈ کی سیاحت کرنے والوں میں صرف15فیصد بھی کمی واقع ہوئی تو ہمیں اتنا بڑا خسارہ برداشت کرنا ہوگا جبکہ قانون ساز اس مسئلہ پر سات گھنٹے کی طویل بحث وتمحیص کرنے کے بعد بھی کسی نتیجہ پر پہنچنے میں ناکام رہے ۔ فنانس کمیٹی آنے والے جمعہ کو بھی اجلاس میں اس گر گفتگو جاری رکھے گی ۔