پشاور میں پہلے آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کا باقاعدہ افتتاح
اتوار 23 اپریل 2017 19:50
(جاری ہے)
صوبائی وزیرشاہ فرمان نے صحافیوں کے لئے ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قراردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہائی سخت حالات میں مسلسل کام کرنے والے صحافیوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد یقینی طور پر صحافیوں کو ذہنی طور پر تروتازہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے نہ صرف شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا بلکہ خود بھی کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا جس کے بعد انہیں پی پی سی ایگلز کی ٹیم میں اعزازی طور پر شامل کرلیا گیا اور آنے والے میچوں میں وہ پی پی سی ایگلز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔افتتاحی میچ پی پی سی یونائیٹڈ اور پی پی سی ڈالفنز کے مابین کھیلا گیا۔ یونائیٹڈ کے کپتان عمران یوسف زئی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈالفنز کی ٹیم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ جس میں ارشد یوسف زئی کے 77 رنز کی شاندار اننگ شامل تھی۔ضیاء الاسلام نے 41 اور اختر امین نے 23 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں قاری گل رحمان نے حاصل کیں۔ جواب میں یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ دس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا سکی۔ کپتان عمران یوسف زئی نے 37 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی جبکہ انعام الرحمان 27 رنز بنا سکے۔ ارشد یوسف زئی نے تین جبکہ عدنان اور حمیداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں فرسٹ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے پہلے میچ میں ڈالفنز نے کامیابی اپنے نام کرلی۔ میچ کے دوران سجاد حیدر اور عابد خان نے امپائرنگ جبکہ اعجاز احمد نے کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دیئے۔ٹورنامنٹ کا اگلا میچ پی پی سی جیگوارز اور پی پی سی قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.