سوات میں خواجہ سرائوں کے خلاف آپریشن اور انہیں نکالنے کا فیصلہ موخر کردیاگیا

پیر 24 اپریل 2017 19:32

سوات میں خواجہ سرائوں کے خلاف آپریشن اور انہیں نکالنے کا فیصلہ موخر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) سوات میں خواجہ سرائوں کے خلاف آپریشن اور انہیں نکالنے کا فیصلہ موخر کردیاگیا ہے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے احکامات کی روشنی میں سوات سے خواجہ سرائوں کو نکالنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوات پولیس نے خواجہ سرائوں کو دو دن کے اندر اندر سوات چھوڑنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان کی جانب سے سخت نوٹس لینے اور صوبائی حکومت سے جواب طلبی کرنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سوات انتظامیہ سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات پولیس کو خواجہ سرائوں کے خلاف آپریشن سے روک دیاہے ۔ اور انہیں سوات بدر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی ہدایات کی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سوات انتظامیہ نے خواجہ سرائوں کے خلاف کاروائی سے روک دیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اس ضمن میں رپورٹ جمع کی جائیگی ۔ اس سے قبل مردان پولیس نے بھی خواجہ سرائوں کو نکالنے کی ہدایات کی تھی

متعلقہ عنوان :