طیبہ تشدد کیس ،ْڈومیسٹک چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا مجورہ بل طلب
بچوں سے جبری مشقت کروانا معاشرتی ناسور ہے ،ْحکومت ڈومیسٹک چائلڈ لیبر کے خاتمے کا مجوزہ بل پیش کرے ،ْ چیف جسٹس طیبہ تشدد کیس کا چالان ماتحت عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ،ْ کیس ہائی کورٹ میں ہے اور وہیں اس کی سماعت ہوگی ،ْ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے ملک میں قانون سازی کی ضرورت ہے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس کہ حکومت اس ناسور کے خاتمے کا بل تیار کر چکی ہے ،ْ سول سوسائٹی سے تجاویز لے کر حکومت کو آگاہ کیا جائیگا ،ْ حکومتی وکیل
منگل 25 اپریل 2017 14:15
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرؤف نے عدالت کو بتایا کہ طیبہ تشدد کیس کا چالان ماتحت عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، کیس ہائی کورٹ میں ہے اور وہیں اس کی سماعت ہوگی۔
ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملزمان کو 27 اپریل کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا، اس معاملے پر عدالت نے اٴْس وقت از خود نوٹس لیا جب تشدد کا شکار ہونے والی طیبہ کے والدین سمجھوتہ کرچکے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے ملک میں قانون سازی کی ضرورت ہے جس پر حکومتی وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اس ناسور کے خاتمے کا بل تیار کر چکی ہے اور اس پر سول سوسائٹی سے تجاویز لے کر حکومت کو آگاہ کیا جائیگا۔اس موقع پر سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ نے عدالت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ غربت کے نام پر بچوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے ،ْ اگر بچوں کی مفت تعلیم کی آئینی شق پر عمل کیا جائے تو یہ ناسور ختم ہوجائے گا۔عدالت نے حکومتی وکیل کو ہدایت دی کہ وہ عدالتی وقفہ کے بعد حکومت کی مجوزہ قانون سازی کا بل عدالت کے سامنے پیش کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکومتی وکیل سے ڈومیسٹک ورکرز ایمپلائمنٹ بل 2013 کے حوالے سے بھی استفسار کیا جس کے بعد کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.