نئی دہلی ،دو نوجوانوں کی دہلی میٹرو میں نشست دینے کی درخواست پر بزرگ مسلمان سے بدسلوکی

یہ نشست ہندوستانیوں کیلئے ہے تم جیسے پاکستانیوں کیلئے نہیں ہے ، نشست چاہئے تو پاکستان چلے جائو ، بھارتی نوجوان

منگل 25 اپریل 2017 23:43

نئی دہلی ،دو نوجوانوں کی دہلی میٹرو میں نشست دینے کی درخواست پر بزرگ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دو نوجوانوں نے میٹرو میں نشست خالی کرنے کی درخواست بزرگ مسلمان سے بدسلوکی کرتے ہوئے پاکستان جانے کا کہہ دیا۔۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دہلی میٹرو میں ایک بزرگ مسلمان نے دو نوجوانوں سے بیٹھنے کیلئے ایک نشست خالی کرنے کی دو بار درخواست کی جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور کہا کہ یہ نشست ہندوستانیوں کیلئے ہے تم جیسے پاکستانیوں کیلئے نہیں ہے ، اگر تمہیں نشست چاہئے تو پاکستان چلے جائو اور وہاں حاصل کرو، ٹرین میں موجودآل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ یونین کے نیشنل سیکرٹری نے واقعہ پر دونوں نوجوانوں سے برے رویئے پر معذرت کرنے کا کہا جس پر انہوںنے ان سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان کا گریبان پکڑ کر انہیں بھی پاکستان چلے جانے کا کہا ،جب میٹرو اپنی منزل پر پہنچی تو ایک گارڈ نے کمپارٹمنٹ میں داخل ہوکر مداخلت کی۔

دونوں نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ایک شکایت درج کرلی گئی۔تاہم بزرگ شخص نے کیس کو مزید آگے نہیں بڑھایا اور دونوں نوجوانوں کو معاف کردیا۔

متعلقہ عنوان :