بھارتی ریاست اُترپردیش میں عید میلاد النبیﷺ اور جمعۃ الوداع سمیت 15 تعطیلات ختم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 13:50

بھارتی ریاست اُترپردیش میں عید میلاد النبیﷺ اور جمعۃ الوداع  سمیت ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : بھارتی ریاست اُتر پردیش میں عید میلادالنبی ﷺ اور جمعۃ الوداع سمیت 15 تعطیلات ختم کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعطیلات ختم ہونے کا اعلان ائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ ادتیہ یوگی ناتھ کے دفتر کے ٹویٹراکاؤنٹ پر کیا گیا۔ ٹویٹر پیغام کے مطابق ان تعطیلات پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق رواں سال ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتر پردیش میں سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں جن میں سے 17 عظیم شخصیات کے اعزاز میں دی جاتی ہیں۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ان عظیم شخصیات کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیات، ان کے كارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانےکے لیے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔ ریاست میں عید میلادالنبیﷺ اور جمعۃ الوداع سمیت خواجہ معین الدین چشتی، چندر شیکھر، پرشورام، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ہونے والی تعطیلات کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :