عمران خان کے 4 سال میں لگائے گئے الزامات کو اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کر دیا ‘ اب اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے ‘ صرف ایک شخص جس کا نام نواز شریف ہے اس کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ‘ کون سا شخص ہے جو عمران خان کو 10 ارب روپے دے گا ‘ عمران خان نے قومی ترانے کی توہین کی بھی کوشش کی ‘ وہ دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے ‘ مریم نواز بھی عمران خان کے حواس پر سوار ہیں،حکومت اصلاحات کے ذریعے قومی اداروں کو مستحکم کر رہی ہے ‘ 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو تالے لگا دئیے
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
بدھ 26 اپریل 2017 19:26
(جاری ہے)
عمران خان کے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک اور خلاف آئے تو شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے۔
اب سوشل میڈیا پرعدلیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ عوام نے ووٹ اور اعتماد کا اظہار کر کے محمد نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اصلاحات کے ذریعے قومی اداروں کو مستحکم کر رہی ہے ‘ 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو تالا لگا دئیے۔ عمران خان تاثر دیتے ہیں کہ اداروں کو دبائو میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے کے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جو بولتے ہیں ہمارے حق میں جاتا ہے تو پھر منہ بند کرانے کی پیشکش کیسی ۔ عمران خان 10 ارب کی پیشکش کرنے والے کی تفصیل بتا دیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کیس کے دوران 10 ارب کی پیشکش والی بات کیوں نہیں کی۔ ان کا 10 ارب کی پیشکش کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ عمران خان کے پاس کیچڑ کی بالٹی ہے جہاں بھی جاتے ہیں کیچڑ پھینکتے ہیں۔ ان سے پوچھا جائے کہ میاں نواز شریف ہی ان کا ہدف کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے تمام الزامات کو عدالت عظمیٰ مسترد کر چکی ہے۔ انوسٹی گیشن کمیٹی کے ہر سوال کا شریف خاندان جواب دے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کا 2 قومی ترانے والا بیان انتہائی افسوس ناک ہے۔ عمران خان تو مریم نواز کے نام سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ حکومت کے ساڑھے 3 سال میں ایک پائی کی بھی کرپشن سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں حکومت نے ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فندنگ کیس میں عمران خان اور ان کے وکلاء پیش کیوں نہیں ہوتے۔ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان گمراہ کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم نے ملک کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔ …(رانا)مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.