ایڈیشنل سیشن جج نےقتل کےملزمان کوسزائے موت اورچھ چھ ماہ قید کی سزاسنائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اپریل 2017 18:42

چونیاں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26اپریل2017ء):ایڈیشنل سیشن جج چونیاں شہزادی نجف نے موضع بونگی کے مشہور مقدمہ قتل اور فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر مجرم پرویز کو سزائے موت جبکہ حسن اختر کو عمر قید ریاست ،سہیل، عباس چھ چھ ماہ قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے مدعی مقدمہ لیاقت علی تھا۔

(جاری ہے)

مدعی اور ملزموں کی پیروی کرنے والے وکلاء چوہدری محمد اصغر ،محبوب عالم بھٹہ تھے ۔