سماجی تنظیم کے زیراہتمام ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 26 اپریل 2017 23:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سماجی تنظیم ڈکٹر ز تنظیم خدمت انسانیت دیانت کی جانب سے ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ خضدار کے پسماندہ علاقہ گاج میں لگا یا اس کیمپ میں سو ل ہسپتال خضدار کے فزیشن ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی ، میڈیکل سپرنڈنٹ سول ہسپتال خضدار ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ، ای اینٹی اسپیشنل آغا محمد حسین ، ڈینٹل سرجن ، ڈاکٹر شاہد رئوف میڈیکل کیمپ آرگنائزر ڈاکٹر عبد القادر شاہوانی ڈپٹی آر گنائز ر طاہر احمد زہری و دپیر میڈکس کے اسٹاف نے حصہ لیا اس موقع پر کیمپ کے پہلے مرحلہ گاج بھٹ میں صبح نو بجے سے سہ پہر دو بجے مریضوں کا معائنہ کیا گیا 350 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو فری ادویات دیا گیا ، کیمپ کا دوسرا مر حلہ راڑ گاج میں شام چار بجے سے لگا یا جو رات آتھ بجے تک جاری رہا دوسرے مرحلہ میں 370 میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو فری ادویات دی گئیں۔