Live Updates

عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش پر جھوٹ بولا ہے،انہیں پیشکش کرنے والے کا نام قوم کو بتانا ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیزکی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 13:24

عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش پر جھوٹ بولا ہے،انہیں پیشکش کرنے والے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش پر بیوقوفوں کی طرح جھوٹ بولا ہے،انہیں یہ پیشکش کرنے والے کا نام قوم کو بتانا ہوگا، وہ اور جہانگیر ترین اپنے خلاف لگے الزامات کے حوالے سے ثبوت پیش نہیں کر رہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمرا ن خان کے تمام الزامات ایک ایک کر کے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان گھوڑا ہسپتال، پینتیس پنکچر اور انتخابات میں دھاندلی جیسے الزامات لگا چکے ہیں اور مذکورہ الزامات کے بعد اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ یہ سیاسی بیان تھا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اب مسلم لیگ (ن) پر 10 ارب روپے کی پیشکش کے جھوٹے الزام پر بھی بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ،انہیں سامنے آنا ہوگا اور پیشکش کرنے والے شخص کا نام قوم کو بتانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین اپنے اوپر لگے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کر رہے اور چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم انہیں پکڑ پکڑ کر سپریم کورٹ لائیں گے،دانیال عزیر نے کہا کہ انہیں قوم سے بولے گئے جھوٹ پر معافی مانگنا ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات