اُردن کا پارلیمانی وفد4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس روانہ ہوگیا

جمعرات 27 اپریل 2017 17:04

اُردن کا پارلیمانی وفد4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس روانہ ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) اُردن کا پارلیمانی وفداپنا4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس روانہ ہوگیا ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو الوداع کیا۔وفد کی قیادت اُردن کی سینیٹ کے صدر فیصل عاکف الفیاض کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اُردن کے پارلیمانی وفدنے اپنے دور ے میں صدر مملکت ممنون حسین ، چیئرمین سینیٹ ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ، پاکستان اُردن دوستی گروپ کے علاوہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کیںاورپارلیمانی سطح پر روابط کو مزید استحکام دینے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط بھی کئے جس کے تحت ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ اُردن کا وفد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی دعوت پر پاکستان آیا تھا۔