پاکستان کپ ، خراب رویے پر خرم منظور پر جرمانہ

جمعہ 28 اپریل 2017 12:34

پاکستان کپ ، خراب رویے پر خرم منظور پر جرمانہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل ۔2017ئ)پاکستان کپ میں خراب رویے اور غلط الفاظ کا استعمال کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ کے اوپننگ بلے باز خرم منظور پر میچ کا فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ میں سندھ کے اوپنر کا خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا، 61 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کپ کی تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز نے ظفر گوہر کے ساتھ خراب رویے اور جملوں کا تبادلہ کیا جس پر پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

اس موقع پر میچ کے امپائرز راشد ریاض اور ریاض الدین نے خراب رویے پر ظفر گوہر کی بھی سرزرش کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی ہے ۔