سین گیری کرکٹ آسٹریلیا ہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 15:15

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) سین گیری کرکٹ آسٹریلیا ہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، گیری نے امریکہ ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کی غرض سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو متعارف کرانے میں سین گیری کا کردار انتہائی اہم تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی گیری کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ گیری نے بڑی دیانت داری سے ہمارے ساتھ کام کیا، ملک میں ڈے اینڈ نائٹ کو متعارف کرانے میں بھی ان کا کردار اہم رہا اس لئے ہم ان کی کمی محسوس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :