آزادکشمیر میںاپوزیشن کا واویلا بلا جواز ہے ،(ن)لیگ نے پچھلے 5سال جمہوری نظام کیلئے پیپلزپارٹی کی کرپشن میں لتھڑی حکومت کو برداشت کیا،راجہ محمد فاروق حیدر

پیپلزپارٹی کی حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن کے باعث عوام نے عام انتخابات میںانہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ، جس جس نے لوٹ مار کی اسے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 28 اپریل 2017 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میںاپوزیشن کا واویلا بلا جواز ہے مسلم لیگ ن نے پچھلے 5سال کے دوران جمہوریت اور جمہوری نظام کے لیئے پیپلزپارٹی کی کرپشن میں لتھڑی حکومت کو برداشت کیا ۔پیپلزپارٹی کی حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن کے باعث عوام نے عام انتخابات میںانہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ، جس جس نے لوٹ مار کی ہے اسے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا کرپٹ لوگوں کے پائوں پکڑوں تو اللہ موت دے دے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں نئے مالی سال کے دوران خاطر خواہ اضافہ ہو گا، 85فیصد ترقیاتی بجٹ کاخرچ ہونا موجودہ حکومت کی کارکردگی کا مظہر ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی اسمبلی کا حالیہ اجلاس اس لیئے اہمیت کا حامل تھا کہ یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کو مدنظر رکھ کر طلب کیا گیا تھا اور اجلاس میں تحفظ ناموس رسالتؐ سے متعلق اہم قرارداد ایجنڈے کا حصہ تھی لیکن اپوزیشن کی طرف سے منفی طرز عمل اختیار کیا گیا پچھلے پانچ سال کے دوران آج کے ممبران اسمبلی بحیثیت وزیر اسمبلی اجلاسوں سے مسلسل غائب رہتے تھے اور سوالات کے جوابات نہیں دیتے تھے انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیاست کرتے تو اپوزیشن اراکین کو اپنی جانوں کے لالے پڑ جاتے سب پر واضح کر رکھا ہے کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا جس کسی نے بھی ریاستی وسائل پر ہاتھ صاف کیئے ہیں اس کا کڑا احتساب ہو گا ریاستی وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو گا حکومت غیر جانبدار اور شفاف احتساب کے لیئے کوشاں ہے احتساب کے ادارے کو بااختیار اور مستحکم بنائیں گے آزادکشمیر میں کسی کو امن و امان کی صورت حال متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے قانون ہاتھ میں لیا اس کے خلاف کارروائی ہو گی امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہناتھا کہ آزادکشمیر کے عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور وزیراعظم پاکستان کو پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل ہے پانامہ ایشو پر جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور وزیراعظم پاکستان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کرنے والے منہ چھپاتے پھریں گے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے انتخابات میں بھی چوتھی مرتبہ میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کریں گے انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے دوران آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں معقول اضافہ کیا جائے گا تاکہ خطہ میں ترقی ممکن ہو سکے عوامی ضرورت کے پیش نظر نئے منصوبہ جات شروع کیئے جائیں گے اور ریاست کے قدرتی وسائل کے استفادے کے لیئے منصوبوں کو مکمل کر کے ریاست کی آمدن میں اضافہ یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :