پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد 33 ویں نیشنل گیمز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
جمعہ 28 اپریل 2017 23:28
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان مئی کے پہلے ہفتے میں پی او اے ہیڈ کوارٹر لاہور میں سیکرٹری خالد محمود کے ساتھ ملکر میگا ایونٹ کے معاملات کو طے کرینگے۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ نیشنل گیمز کے ایونٹس کی تعداد اور ٹیکنیکل آفیشلز کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے بعد لاہور میں کھیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹریز کی میٹنگ ہوگی۔
صوبائی وزیر کھیل بلوچستان اور صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اس پر بریفنگ دینگے۔ اکتوبر میں منعقد ہونے والی ان گیمز کے مردوں کے ایونٹس میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فٹبال، گالف، جمناسٹک، ہینڈ بال، ہاکی، جوجسٹو، کبڈی، کراٹے، روئنگ، رگبی، شوٹنگ، سیلنگ، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، ٹگ آف وار، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ اور ووشو شامل ہیں۔ سائیکلنگ اور جوڈو کے مردوں اور خواتین کے ایونٹس کی شرکت دونوں کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے پی او اے کے خلاف عدالتوں سے کیس واپس لینے اور پی او اے آئین کو تسلیم کرنے سے مشروط ہے۔ خواتین کے ایونٹس میں آرچری، اتھلیکٹس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، گالف، ہینڈ بال، ہاکی، جوجسٹو، کراٹے، روئنگ، رگبی، شوٹنگ، سیلنگ، سوفٹ بال، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ویٹ لیفٹنگ اور ووشو شامل ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ان گیمز کو کامیاب بنانے اور بلوچستان کے نوجوان اور عوام کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.