چکن گونیا کے حوالے سے اب تک دنیا میں کوئی بھی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی ہے ، ،صوبائی وزیر صحت
جمعہ 28 اپریل 2017 23:40
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دسمبر 2016 میں اس مرض کا انکشاف ملیر کے علاقے سعود آباد میں ہوا اور صرف سعود آباد کی حدود میں 63 ہزار افراد اس مرض کا شکار ہوئے جبکہ کورنگی ، اورنگی اور کچھ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے مریض سامنے آئے ۔
کراچی میں مجموعی تعداد مریضوں کی 75 ہزار سے زائد تھی ۔ پوری دنای میں اس مرض سے مرنے والوں کی شرح ایک ہزار میں ایک فرد ہے لیکن الحمد اللہ سندھ میں حالیہ دنوں اس مرض کے حوالے سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔ ہم نے تمام مریضوں کے ٹیسٹ کروائے ، جن میں 40 فیصد سے زائد کے نتائج منفی آئے ہیں ۔ یعنی وہ اس کا شکار نہیں ہیں ۔ اسی طرح ہم نے مختلف مقامات پر جوہڑ یا باتھرومز اور دیگر مقامات سے مچھر پکڑے ، جس کی بنیادی وجہ ٹائیگر نامی اس مخصوص مچھر کی تلاش تھی لیکن ہمیں یہ مچھر دستیاب نہیں ہو سکا ۔ ہم اس پر مزید بچاؤ کے اقدام کر رہے ہیں ۔ اصل اقدام لوگوں کو خود کرنا ہوں گے ۔ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں ۔ گندی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور مچھر سے بچیں ۔ ٹھٹھہ سول اسپتال مکلی میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن سید امیر حیدر شاہ نے کہا کہ علاقے میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بظاہر این جی او کے ذریعہ اسپتال کو فعال بنایا گیا ہے مگر ڈاکٹڑ نہیں ہے ۔ سول اسپتال ٹھٹھہ ، مکلی ، سجاول میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ڈاکٹروں کی کمی پورے سندھ میں ہے ۔ اس کو دور کرنے کے لیے آئندہ چند ماہ میں ہم سندھ میں 6600 سے زائد نئے ڈاکٹرز بھرتی کر رہے ہیں اور اس سے امید ہے کہ ڈاکٹروں کی قلت پر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے اسپتال میں حکومت سندھ کے 42 ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں اور متعلقہ این جی او کے 21 ڈاکٹرز ہیں ، جن میں اسپیشلسٹ بھی شامل ہیں ۔ اسی طرح دیگر شعبوں کے لوگ بھی موجود ہیں اور مجموعی تعداد 200 سے زائد ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.