مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو حق د لونے کے لیے وزیر اعلی پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہیں، راجہ اشفاق سرور
ہفتہ 29 اپریل 2017 18:40
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک آئل ریفائنری میں مزدوروں کو جہیز ، ڈیتھ اور سکالرشپ گرانٹ کی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کی خطیررقوم کے چیکوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمو د گوندل ، ڈاکٹر جمال ناصر، ایم پی ایز راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ملک افتخار ، سردار نسیم خان ، اے ڈی ایم ایچ آ ر ایڈمن اٹک آئل ریفائنری بریگیڈیرجاوید ملک ، یونین سی بی اے کے صدر حمید خان جدون ، جنرل سیکرٹیری عبدالروف سمیت اٹک آئل ریفائنری ، کوہ نور ملز اور مری بروری کے مزدوروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ 30 جون کے بعد لیبر کالونی کاسنگ بنیاد رکھ کر جلد کام شروع کر دیا جائیگا اور آئندہ مالی سال کے دوران اس پرکام مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کارخانوں میںکام کرنے والے مزدوروں کو 5 فیصد منافع دالونے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال کر دی گئی ہے اور قانون سازی کر کے مزدوروں کو ان کو حق دالویا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے اپنی تمام تر توجہ تعلیم او رصحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ آج کی نوجوان نسل نے آنے والے دنوں میں پاکستان کی بھاگ ڈور کو سنبھالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کا قیمتی سرمایہ ہے جو کہ ملکی خوشحالی کے لیے دن رات ایک کر کے محنت کررہے ہیں اور ان کے حقو ق کی حفاظت کرناحکومت پنجاب اپنا اولین فرض سمجھتی ہے ۔ بعدازاں انہوںنے بیواو،ْںمیں1کروڑ 20ؒٓلاکھ روپے کے ڈیتھ اور سکالرشپ کے لیے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک تقسیم کیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.