ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، محمد منشاء اللہ بٹ
اتوار 30 اپریل 2017 01:50
(جاری ہے)
صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ مسلم لیگ ن الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو نبھائے گی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اور وطن عزیز کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنا ہی پارٹی کا منشور ہے ۔
انہوں نے یوسی شہاب پورہ اور مظفر پور میں اس وقت 6کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائیلز لگانے اور سیوریج کے درجنوں منصوبوں زیر تکمیل ہے ۔ انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کی خدمت پر اپنے تمام تر توجہ مرکوز رکھیں اور حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی سختی سے نگرانی کریں اور معیار کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد زیر تکمیل منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچائے اور منصوبوں کی کوالٹی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی پوری دیانتداری اور ایمانداری سے خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے اور ہمارے قائدین کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادارک ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ذمہ داری شخص کو اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگااور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ان کی توجہ ہر شعبہ زندگی پر ہے ۔ قبل ازیں محمد منشاء اللہ بٹ نے یوسی شہاب پورہ میں محلہ مرکزی عیدگاہ میں ٹف ٹائیلز لگانے کا منصوبے کا افتتاح کیا بعد ازاں زہرہ میموریل چوک تک عدالت گڑھا پھاٹک ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر موجود کنٹریکٹر اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو رمضان کے آغاز سے قبل مکمل کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.