دس ارب روپے کی پیشکش لیکر آنے والا شخص لاہور کا رہائشی ہے ،ْ نام لیا تو اشریف خاندان انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائیگا ،ْ عمران خان
اندرون سندھ خرچ ہونے والا پیسہ چوری ہو کر دبئی چلا جاتا ہے ،ْلوگ اپنے حقوق کیلئے نہیں کھڑے ہوں گے ،ْ حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑیگا ،ْ انٹرویو
اتوار 30 اپریل 2017 15:00
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ،ْجب پاناما کا انکشاف ہوا تھا اسی دن انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ،ْ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو کہا تھا کہ تحقیقات تک استعفیٰ دے دیں تاہم خود کرسی سے چپکے ہوئے ہیں اور یہ کرسی سے اس وجہ سے چپکے ہوئے ہیں کیونکہ قطری کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں سے کمیشن آنا ہے، اسی پیسے کی وجہ سے نواز شریف اپنی عزت اور غیرت کھو بیٹھے ہیں۔
10 ارب کی پیش کش کے حوالے سے عمران خان کے مطابق 10 ارب تو ابتدائی پیش کش تھی، آفر لانے والے نے کہا کہ پیش کش 10 ارب روپے سے بڑھ بھی سکتی ہے، پیش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اور اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائیگا جس دن عدالت میں بلایا گیا تو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کے لئے تحفظ کا مطالبہ کروں گا اور دبئی سے جس کے ذریعے پیش کش کی گئی اس کا نام بھی بتاؤں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 30 سالوں سے نواز شریف نے رشوت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر موٹو گینگ کو آج یہ کھانے کیلئے دینا چھوڑدیں تو سب ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، 1999 میں سوائے کلثوم نواز کے کوئی نہیں تھا سب بھاگ گئے تھے لہذا جس دن پارٹی کے لوگوں کو پتہ چلا کہ نواز شریف جانے والا ہے، یہی لوگ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو ہے ہی کرپٹ، جس طرح لوگ پہلے چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں گئے تھے اسی طرح یہ لوگ پھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیا لیکن نواز شریف بار بار نہ صرف یو ٹرن لیتے بلکہ جھوٹ بھی بولتے ہیں.چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ڈان لیکس کمیشن کی پوری تفصیل سامنے آئے لیکن انہوں نے اصل لوگوں کو بچا کر کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا دیا، یہ اسی طرح ہے کہ نیب بڑے مگرمچھوں کو معاف کر دیتی ہے اور چھوٹے پٹواریوں کو پکڑلیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم ہے اور کرکٹرز کو کہتے ہیں کہ آپ نے اسپاٹ فکسنگ کیوں کی۔ ایک سوال کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو کیا کہوں، جب آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑا ہوجائے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.