مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے، خواجہ آصف کے قریبی ساتھی چوہدری محمد اخلاق نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 20:31

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے، خواجہ آصف کے قریبی ساتھی چوہدری محمد اخلاق ..
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اور خواجہ آصف کے قریبی ساتھی چوہدری محمد اخلاق نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ایم پی اے چوہدری محمد اخلاق نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ چوہدری محمد اخلاق وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریبی ساتھی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ چوہدری محمد اخلاق 25 برس سے مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔