سکون سے کھانا کھانے کےلیے شوہر نے سابقہ بیوی کو کمرے میں قید کر دیا
امین اکبر منگل 2 مئی 2017 23:44
ایک شخص کو سابقہ بیوی کو کمرے میں قید کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا اور اسے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔59 سالہ کیون ڈریک اگلے پانچ سالوں تک صرف وکیل کے ذریعےہی اپنی سابقہ بیوی مویرا ڈریک سے بات چیت کر سکتا ہے۔
کیون اور مویرا کی شادی 34 سال پہلے ہوئی تھی، کچھ عرصہ پہلے دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی اور دونوں الگ الگ رہنے لگے تاہم اس کی بیوی کچھ مالی معاملات طے کرنے کے لیے اس کے گھر میں رہنے کے لیے آگئی۔
(جاری ہے)
بریڈفورڈ، ویسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے سابقہ میاں بیوی میں سگریٹ لائٹر رکھنے کی جگہ کے حوالے سے بحث ہوئی۔ اس دوران جب مویرا کمرے میں گئی تو کیون نے باہر سے دروازہ بند کر دیا۔ کمرے سے نکلنے میں ناکامی کے بعد مویرا نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس جب گھر پہنچی تو کیون آرام سے بیٹھا کھانا کھا رہا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سکون سے کھانا کھانے کے لیے مویرا کو کمرے میں بند کیا تھا۔
اب کیون اور اس کی سابقہ بیوی الگ رہ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.