بھارت ،ْگاؤں کی خواتین کے موبائل استعمال پر پابندی

بدھ 3 مئی 2017 21:30

بھارت ،ْگاؤں کی خواتین کے موبائل استعمال پر پابندی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) بھارت کے ایک گاؤں میں مردوں سے بات چیت سے خواتین کو روکنے کیلئے ان کے عوامی مقامات پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،ْ اس کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں کے بزرگوں نے پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں سے باہر موبائل فون کا استعمال کرنے والی خواتین کو 21000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، بھارت کے دیہی علاقوں میں یہ رقم جمع کرنے کیلئے لوگوں کو کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔

اس قانون کا اعلان بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں مادورا میں کیا گیا ہے ،ْجہاں مسلمان اکثریت میں آباد ہیں۔مقامی پولیس چیف ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ 'ہمیں یہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ گاؤں میں خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی گاؤں کی غیر سرکاری کونسل نے عائد کی ہے اور یہ اقدام غیر آئینی ہے جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :