امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں کمی

جمعہ 5 مئی 2017 17:20

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء)امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز آئی سی ای فیوچر کے تحت کپاس کی قیمتوں میں 0.76 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 79.44 سینٹ فی پائونڈ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مجموعی طور پر 14,849 لاٹس کا کاروبار ہوا۔