لاہور ویمن یونیورسٹی میں خزانچی ،کنٹرولر امتحانات و دیگر کے بغیر گورنر کے آڈر کام کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع

ہفتہ 6 مئی 2017 15:34

لاہور ویمن یونیورسٹی میں خزانچی ،کنٹرولر امتحانات و دیگر کے بغیر گورنر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لاہور ویمن یونیورسٹی میں خزانچی ،کنٹرولر امتحانات و دیگر کے بغیر گورنر کے آڈر کام کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات استعمال کررہے ہیں۔

قومی خزانے کو لوٹے والے کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور ان سے سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا لاہور ویمن یونیورسٹی میں خزانچی عبدالغفار ،کنٹرولر امتحانات طاہرہ مغل ، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کی انچارج ڈاکٹر بشریٰ خان اور فیکلٹی آف انجینئرنگ کی انچارج طاہرہ بٹر استحقاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں ،مراعات اور پٹرول استعمال کررہے ہیں ۔جبکہ لاہور ویمن یونیورسٹی کی جانب سے پبلک کی جانے والی معلومات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار عظمیٰ بتول ،فرخندہ منظورسمیت ڈاکٹر شگفتہ ناز کام کررہی ہیں لیکن یہ تینوں بغیر مراعات کے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔