وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کااعلیٰ سطحی اجلاس

جے آئی ٹی کی تحقیقات اور ڈان لیکس رپورٹ کوپبلک کرنے پرمشاورت کی گئی،الیکشن 2018ء سے قبل توانائی اور دیگرترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 مئی 2017 16:11

وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کااعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مئی2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں پاناماکیس سے متعلق جے آئی ٹی کی تحقیقات اور ڈان لیکس رپورٹ کوپبلک کرنے پرمشاورت کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت 3گھنٹے سے جاری اجلاس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات پرمشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار،خواجہ آصف،اسحاق ڈار،مریم اورنگزیب اور آصف کرمانی سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں نیوزلیکس پبلک کرنے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلا س میں ملک میں الیکشن 2018ء سے قبل توانائی اور دیگرترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :