پنجاب لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور ڈویژن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

لائیو سٹاک کے شعبہ میںکام کرنے والی خواتین کی استعداد کار میں بہتری کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے

جمعرات 11 مئی 2017 14:20

پنجاب لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) پنجاب لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ( پی ایل ڈی ڈی بی) اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ڈبلیو سی سی آئی بی) بہاولپور ڈویژن نے لائیو سٹاک کے شعبہ میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ اور انہیں زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت لائیو سٹاک کے شعبہ میںکام کرنے والی خواتین کی استعداد کار میں بہتری کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایل ڈی ڈی بی کے حکام نے کہاکہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت بورڈ لائیو سٹاک کے شعبہ کی دیہی ورکر خواتین کو شعبہ سے بھر پور استفادہ، چارے کی بہترین اقسام کی کاشتکاری کی تربیت اور رعائتی نرخوں پر چارے کی بہترین اقسام کے بیجوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گا جبکہ اس کے علاوہ منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ خواتین کارکنوں کو چھوٹے جانوروں کی فراہمی اور ان کے علاج معالجہ کو بھی یقینی بنایاجائے گا جس سے جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ خواتین کی کارکردگی میں اضافہ اور شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔