بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ حافظ عبدالرحمن مکی
افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنایا جارہا ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا حصہ ہے‘ دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما کی گفتگو
جمعہ 12 مئی 2017 16:51
(جاری ہے)
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انتہائی نازک مرحلہ میں ہے۔ بھارت محض طاقت و قوت کے بل بوتے پرکشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ۔
کشمیری مسلمان دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت سخت امتحانات اور آزمائشوں سے دوچار ہے ۔چاروں اطراف سے مسلم ملکوں کا گھیرائو کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ان حالات میں مایوس وپریشان ہونامسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے انہیں حوصلہ دیا جائے اور دشمنان اسلام سے مقابلہ کے لئے متحد و بیدار کیا جائے۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ پاکستان اکثریت یا اقلیت نہیں‘ لاالہ الااللہ کی بنیاد پر کی جانے والی جدوجہد اور مسلمانوںکی طرف سے پیش کی جانے والی بے پناہ قربانیوں کانتیجہ ہے۔بانی پاکستان محمد علی جناح نے ہندوئوں کی طرف سے قیام پاکستان کی مخالفت پر کہا تھا کہ پاکستان تو اسی دن معرض وجود میں آگیا تھا جب پہلے شخص نے ہندومذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج ہم قیام پاکستان کے مقاصد کوبھول چکے ہیں اور بھارت سے یکطرفہ دوستی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہم صاف طور پر کہتے ہیں کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے احکامات کے پابند ہیں۔ہمیں ہر عمل میں قرآ ن و سنت سے رہنمائی لینی چاہیے۔انہوںنے کہاکہتحریک آزادی کشمیر میں سب سے مرکزی کردار مقامی کشمیریوں کا ہے جنہوں نے لاکھوں قربانیاں دیں اور لاکھوں لوگوںنے ہجرت کی۔ بھارت کشمیر میں پنڈتوں کو بسا کر جموں والی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے خاندانوں میں لڑائی جھگڑے ختم کرنا چاہتے ہیں توگھروں میں اسلامی شریعت نافذ کریں۔بیوی بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں۔ جس طرح ایک گھر میں اسلامی شریعت قائم کی جاسکتی ہے اسی طرح پورے ملک میں اللہ کادین نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام صرف نماز، روزہ کا دین نہیں۔سیاست، معیشت ومعاشرت سمیت اللہ کے دین نے سب کچھ سکھایا ہے۔حکمران سو د ختم کرنے کا اعلان کریں۔شراب وجوئے پر پابندی اور بے حیائی کے سب سلسلے ختم کئے جائیں۔ اللہ کی مددآسمانوں سے اترے گی اور مسلمانوں کے سب معاشی مسئلے حل ہو جائیں گے۔دریں اثناء حافظ عبدالرحمن مکی اور مولانا امیر حمزہ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بیرونی سازشوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ انہوںنے بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے مولانا عبدالغفور حیدر ی اور دھماکہ میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.