مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں

غیرکشمیریوںکومقبوضہ کشمیرمیںمستقل رہائشی سرٹیفکیٹ ، ریٹائرڈ بھارتی فوجیوںکو زمینوں کی الاٹمنٹ کی جا رہی ہے غیرکشمیریوںکو زمینوںکے اجراء ،کشمیری پنڈتوں کے لئے خصوصی ٹائون قائم کئے جا رہے ہیں،یہ اقدام کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اقوام متحدہ کو خط ارسال

ہفتہ 13 مئی 2017 23:34

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں ..
اسلام آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط تحریر کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت غیرکشمیریوںکومقبوضہ کشمیرمیںمستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ریٹائرڈ بھارتی فوجیوںکو الاٹمنٹ، غیرکشمیریوںکو زمینوںکے اجراء ،کشمیری پنڈتوں کے لئے خصوصی ٹائون قائم کئے جا رہے ہیں۔

خط کے ذریعے مغربی پاکستان کے مہاجرین کی مقبوضہ کشمیر میںآباد کاری کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ وزارت خارجہ امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈیموگرافک تبدیلیوں کی کوششوں کے بارے میں خط ارسال کرتے ہوئے غیر ریاستیوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے اجراء ،آرمی سے وابستہ ریٹائرڈ افراد کو الاٹمنٹ، غیرکشمیریوںکو زمینوںکے اجراء ،کشمیری پنڈتوںکے لئے خصوصی ٹائون قائم کرنے، اور مغربی پاکستان کے مہاجرین کی کشمیرآباد کاری کا معاملہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ اقدام کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیکوشش ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے ہو تو اس میں نتائج پر اثر انداز ہوا جا سکے۔انہوں نے کہا کہاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونا ایک انسانی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی لاکھوں کشمیریوں کی مشکلات ختم اور جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام آسکتا ہے۔