وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا قافلہ بڑھ رہاہے،میر عبدالرحمن زہری

اتوار 14 مئی 2017 18:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمن زہری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا قافلہ بڑھ رہاہے ۔ جھالاوان سے عوام جس اکثریت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیا ر کررہی ہے وہ یقینا پارٹی کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے سی پیک کا منصوبہ ملک کو دیکر ترقی کی راہ متعین کردی ۔

عوام کی کثیر تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنماء علی انور زہری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ۔ میر عبدالرحمن زہری نے کہاکہ پارٹی کو عوام میں جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جھالاوان مستقبل و قریب میں مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ثابت ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی عوام دوستی اور انسان دوستی کی وجہ سے خضدار میں پہلی بار ایک ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے جن پر حالیہ دنوں میں کام شروع ہوا ہے اور آپ دیکھیں گے کچھ عرصے بعد خضدارکی خوبصورتی میں مذید اضافہ دیکھنے میں آئیگا ۔ ہم آنے والے دوستوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اورامید رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کو مذید فعال بنائیں گے ۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والا سیاسی و قبائلی رہنماء علی انور زہری نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی پارٹی کا کارکن رہ چکے ہیں اور ایک بار پھر وہ اسی پارٹی میں آکر میر عبدالرحمن زہری کی قیادت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں میر عبدالرحمن زہری ایک تجربہ کار سیاسی رہنماء ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کو خضدار میں مذید فعال بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :