پاک سر زمین پارٹی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ ،متعدد زخمی ،پیپلز پارٹی کے راہنمائوں اور پولیس کے پی ایس پی سے مزاکرات ناکام ہو گئے

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال ، راہنما رضا ہارون ،ڈاکٹر صغیر اور انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، شاہراہ فیصل ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہم پر ریڈزون جانے سے پہلے کی بدترین تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، ہم کراچی والوں کو پانی اور بنیادی حقوق دلانے نکلے ہیں، مصطفی کمال

اتوار 14 مئی 2017 22:30

پاک سر زمین پارٹی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ ،متعدد زخمی ،پیپلز پارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) پاک سر زمین پارٹی کی ریلی پر پولیس نے شیلنگ کی ہے ، پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال ، راہنما رضا ہارون ،ڈاکٹر صغیر اور انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، شاہراہ فیصل ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی، پیپلز پارٹی کے راہنمائوں اور پولیس کے پی ایس پی سے مزاکرات ناکام ہو گئے، پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہم پر ریڈزون جانے سے پہلے کی بدترین تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، ہم کراچی والوں کو پانی اور بنیادی حقوق دلانے نکلے ہیں۔

اتوار کے روز پاکستان سرزمین پارٹی نے ملین مارچ کی ریلی نکالی ، پی ایس پی کی ریلی عائشہ بوانی کالج کے پاس پہنچی تو پولیس نے ریلی کے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی ، جبکہ واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین پر پانی بھی پھینکا گیا، ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال ، راہنما رضا ہارون ،ڈاکٹر صغیر اور انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا،پاک سر زمین پارٹی نے آج کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچنے کا فیصلہ کیا تھا، انیس قائم خانی ریلی کی قیادت میں ریلی کا آغاز ہوا ، ریلی نے شاہراہ فیصل سے آغاز کیا ، اس دوران پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پاک سرزمین پارٹی کے راہنمائوں سے مزاکرات بھی کیے ، دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 4دور ہوئے مگر چاروں بار مذاکرات ناکام ہوئے، پولیس نے بھی پی ایس پی کے راہنمائوں سے مزاکرات کیے جو ناکام رہے ، مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ایس پی نے اپنی ریلی کا آغاز کیا، ریلی کی شرکاء کو پولیس نے عائشہ بوانی کالج کے پاس روک لیا، جس پر پی ایس پی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے پتھراو بھی کیا گیا ہے،شاہراہ فیصل کراچی کی شہ رگ سمجھنے والی سڑک ہے جس پر شہر کی تمام ٹریفک کا رش ہوتا ہے، ریلی کے شرکائ اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میٹرو پل اور ائرپورٹ کی جانب جانے والی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، شاہراہ فیصل مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ، انتظامیہ کی جانب سے تاحال مسافروں کو متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا،پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہم پر ریڈ زون جانے سے پہلے کی بدترین تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، ہم کراچی والوں کو پانی اور بنیادی حقوق دلانے نکلے ہیں۔