پاک سرزمین پارٹی کارکنوں پر پولیس شیلنگ ، وزیر داخلہ کی مذمت

آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتاہے ،پرامن سیاسی اجتماع پرشدیدردعمل سمجھ سے بالاترہے، چوہدری نثار

اتوار 14 مئی 2017 22:40

پاک سرزمین پارٹی کارکنوں پر پولیس شیلنگ ، وزیر داخلہ کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پرپولیس کی شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتاہے ،پرامن سیاسی اجتماع پرشدیدردعمل سمجھ سے بالاترہے ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے پی ایس سربراہ مصطفیٰ کمال اوردیگررہنماؤں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہے ،صوبائی حکومت شہریوں کیلئے حقوق مانگنے والوں پرتشددپراترآئی ہی۔